3 جون 2014 - 11:59
حلب میں دھشتگردوں کے ماٹر حملوں سے ۵۰ افراد کی جانوں کا ضیاع

ذرائع کے مطابق دھشتگردوں کی طرف سے حلب پر حالیہ دنوں ہوئے حملوں کی وجہ سے ۲۳۰ افراد اپنی جانیں کھو چکیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگردوں نے شام کے شمال میں واقع شہر حلب میں عام لوگوں کے گھروں پر ماٹر گولوں سے حملے کر کے ۵۰ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز پیر کے دن ہوئے حملے میں ۲۳ لوگ جانبحق جبکہ بروز اتوار کو ہوئے حملے میں ۲۷ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھشتگردوں کی طرف سے حلب پر حالیہ دنوں ہوئے حملوں کی وجہ سے ۲۳۰ افراد اپنی جانیں کھو چکیں ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے دھشتگردوں نے اپنے حملات میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ لوگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے سے ڈرائیں اور انہیں اپنا حق رائے دھی استعمال نہ کرنے دیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲