ابنا: رپورٹوں کے مطابق شام کے صدارتی انتخابات کے لئے بیرون ملک تارکین وطن نے اپنے ملک میں صدرجمہوریہ کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ کے اس عمل میں پنچانوے فیصد شامی تارکین وطن نے حصہ لیا۔ درایں اثنا اطلاعات ہيں کہ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہيں۔ شامی الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق انتخابات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہيں۔ شامی وزارت خارجہ میں مرکزي الیکشن کمیٹی کے سربراہ کے مطابق عرب جمہوریہ شام کے تینتالیس سفارتخانوں میں پولنگ ہوئي، جس میں نامزد رائے دہندگان میں سے پنچانوے فیصد سے زائد رائےدہندگان نے اپنے حق میں رائے دہی کا استعمال کیا۔ تاہم بعض ممالک نے ووٹنگ کی اجازت نہيں دی۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ان ممالک پر تمام معاہدوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
.......
/169