1 جون 2014 - 13:42
ترکی کے استنبول اسکوائر پر دوبارہ دھواں اور آنسو+ تصاویر

ترکی کے استنبول اسکوائر پر ایک پھر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوتی ہی آنسو گیس استعمال کیا گیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی پولیس نے دسیوں ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ’’گزی پارک‘‘ کے احتجاج کی سالگرہ کے موقع پر دوبارہ استنبول اسکوائر پر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزی پارک کے احتجاج کی سالگرہ کے موقع پر بعض مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جن پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ترکی کی سیکیورٹی فورس کے ۲۵ ہزار افراد نے احتجاج کرنے والوں کے لیے استنبول اسکوائر کے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲