ابنا: تقریب میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے وحدت اسلامی اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے امام خمینی کے کردار کو اجاگر کیا امام خمینی کے یوم رحلت کے موقع متحدہ علما محاذ پاکستان کے زیراہتمام ایک سیمنار پریس کلب راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے وحدت اسلامی اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے امام خمینی کے کردار کو اجاگر کیا۔ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے امام خمینی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
.......
/169