اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا ۔ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافات میں آنے والے طوفان میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ یہ اموات درخت یا دیوارگرنے یا کرنٹ لگنے کےباعث ہوئي ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق اس طوفان کے باعث نہ صرف ٹریفک، میٹرو اور ہوائی پروازوں میں روکاوٹ آئی بلکہ بجلی کی سپلائي پر بھی وسیع اثر پڑا ہے۔ دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جمعہ کی شام کو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے بعد تیز بارش ہوئی طوفان کےباعث دن میں اندھیرا چھاگیا اوربارش ہونےلگی جس کےسبب ہزاروں لوگ میٹرو اسٹیشنوں میں پھنسے رہے ۔سڑکوں پرٹریفک جام رہا اوربجلی کے کھمبے اکھڑگئے۔
اندراگاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ کےحکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے بارہ پروازوں کا راستہ تبدیل کرناپڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲