اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد جواد ظریف نے ارنا سے گفتگو میں شام کی صورتحال اور شام میں صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ شام کے عوام کو اس بات کا موقع ملنا چاہیے کہ وہ بغیر بیرونی مداخلت کے خلاف اپنا حق خود ارادیت استعمال کرسکیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ملت شام متحد ہوکر اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری سیاسی عمل اس ملک کے عوام کے لئےمفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور تکفیری گروہوں جیسے خطرناک عوامل سے پورا علاقہ متاثر ہورہا ہے اور اس سے ملکوں کے سامنے بڑے چیلنج آگئے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ نائجیریا، شام اور عراق کے حالات انتہاپسندی نے بحرانی بنا رکھے ہیں جس کامقابلہ کرنے کے لئے اھل عالم کو بیدار ہونا پڑے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے الجزائر گئے ہیں۔ یہ نشست آج اختتام پذیر ہوگي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲