29 مئی 2014 - 10:42
عراق کے وزیر اعظم: الانبار میں جلد ہی امن قائم ہوگا

عراق کے وزیر اعظم نوری مالكي نے کہا کہ الانبار صوبہ برے دور سے گزر رہا ہے اور اس صورت حال کو ختم ہونا چاہئے ۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس صوبے میں اب زیادہ دن تک دہشت ٹک نہیں سکتے اور عراق ، رمضان المبارک میں نئے الانبار کا مشاہدہ کرے گا۔ نوری مالكي نے الانبار کی نازک حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو اپنے گھروں ، اپنے شہروں اور اپنے کام کی طرف پلٹنا چاہئے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس نازک حالات میں بہت سے لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑنا پڑا اور انہوں نے بہت ہی مشکل بھری زندگی گزاری ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک میں خون خرابے کو روکنے کے لئے ہمیں کارروائی کرنی ہوگی، الانبار کا معاملہ زیادہ طولانی نہیں ہوگا کیونکہ فوج، قبائل اور مقامی لوگوں کی کارروائی میں دہشت گرد کا محاصرہ ہو چکا ہے اور زیادہ تر علاقوں سے داعش کے دہشت گرد فرار ہو چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ الانبار اور الرمادي میں فوج کی کارروائی کئی مہینوں سے جاری ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

.....

/169