29 مئی 2014 - 10:11
 شام میں کیمیکل ہتھیار تلف کرنے والی ٹیم پر حملہ

شام میں کیمیکل ہتھیاروں کی تلف کرنے کی ذمہ دار عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کے مشترکہ آپریشن کی ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی یہ ٹیم شام کے وسطی صوبے ہاما میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موجود تھی، جب اس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ شامی حکومت اپنے وعدے کے مطابق، ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی میں بین الاقوامی مشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، لیکن غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ اس مشن میں رخنہ ڈالنے اور شامی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے مسلسل تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ او پی سی ڈبلیو کی ٹیم پر ہوئے حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ او پی سی ڈبلیو کے ترجمان مائیکل لوہان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ٹیم کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور واپس اپنے آپریشنل بیس پہنچ گئے ہیں۔ بیان کے مطابق ٹیم ایک ایسی سائٹ دیکھنے کیلیے جا رہی تھی جہاں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کے شواہد مل سکتے تھے۔ اس سے قبل، اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کیمیائی معائنہ کاروں کی اس ٹیم کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

.......

/169