ابنا: منگل کے روز ایک 14 سالہ لڑکے کی موت کا غم منانے کے لیے جمع ہوئے مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں نے قہر برپا کر دیا اور ان پر آنسو گیس کے گولوں اور ربر کی گولیوں کی بارش کر دی۔
یاد رہے کہ 14 سالہ سید محمود سید محسن کو دارالحکومت مناما کے جنوب میں واقع قصبے سترہ میں گزشتہ ہفتہ مظاہرے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔
منگل کو مظاہرین بحرین میں آمریت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور جمہوریت کے حامی مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کو بند کیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
غور طلب ہے کہ بحرین میں حالیہ پرامن مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے حملوں میں متعدد مظاہرین شہید ہو چکے ہیں اور ایک بڑی تعداد میں مظاہرین کو قید کر کے جیلوں میں ٹھونس دیا گیا۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں آل خلفیہ حکومت سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے اور سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
.......
/169