28 مئی 2014 - 14:26
 محسود گروپ نے تحریک طالبان سے علیحدگی اختیار کرلی

پاکستان میں طالبان دہشتگردوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محسود گروپ نے تحریک طالبان سے علیحدگي اختیار کرلی ہے۔

ابنا: محسود طالبان گروپ کے ترجمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ تحریک طالبان میں شامل مختلف گروہ ڈاکہ زنی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر شرمناک جرائم میں ملوث ہیں۔ دریں اثنا پاکستان کے معرو‌ف تجزیہ نگار عرفان علی نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ  محسود سجنا گروپ اب کھل کر تحریک طالبان کے مد مقابل آجائے گا جس سے ان دہشتگرد گروہوں میں مزید خون خرابہ  ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بھی پاکستانی عوام اور سیکیوریٹی فورسز کے قتل میں ملوث ہے لہذا اس پر بھی ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ عرفان علی نے کہا کہ طالبان کے سبھی گروہ دہشتگرد ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی مبصرین اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ القاعدہ اور طالبان کو جنم دینے میں امریکہ پاکستان اور سعودی عرب نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ بتایاجاتا ہےکہ پاکستان میں تکفیری مکتب فکر کے مدرسوں نے اس گروہ میں کو پروان چڑھانے میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔

.

/169