28 مئی 2014 - 14:24
 سعودی عرب کا دشمنانہ اقدام، لبنانی تاجر کے لائسنس منسوخ

سعودی عرب نے حزب اللہ لبنان کے خلاف دشمنانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے ایک لبنانی تاجر کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں

ابنا: سعودی حکومت نے حزب اللہ کا رکن ہونے کے بہانے لبنانی تاجر کے لائسنس کالعدم قراردے دئےہیں۔ الشرق الاوسط نے رپورٹ دی ہےکہ سعودی حکام نے لبنان کے ایک سرمایہ کار کے حزب اللہ کے رکن ہونے کی بناپر ان کی تجارتی سرگرمیوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔ واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے بیرونی سرمایہ کاروں کی شناخت کررہی ہے۔ اس اخبار نے رپورٹ دی ہےکہ سعودی حکومت نے خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلوں پر عمل درامد کی غرض سے حزب اللہ کے ساتھ تعاون  کرنے والوں کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے تجارتی اقتصادی اور تجارتی محکموں سے کہا ہےکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اسکی اجازت سے ہی لائسنس دیئے جائيں۔

.....

/169