28 مئی 2014 - 12:03
صہیونی میڈیا کا اعتراف، عید استقامت اسرائیل کی تحقیر

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں چودھویں عید استقامت اسرائيل کی تحقیر ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔  صیہونی میڈیا نے لبنان میں چودھویں عید استقامت کی تصاویر نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر بنت جبیل اور صیدا میں اسرائيل کی تحقیر ہوئي ہے۔ صیہونی میڈیا نے لبنان کی عوامی جمہوری پارٹی کے کارکنوں کے ہاتھوں اسرائيلی ٹینک مرکاوا چار کے ماکٹ کو نذرآتش کئے جانے پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ عید استقامت کی مناسبت سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کی توانائي پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے ملت لبنان حزب اللہ کے ہمراہ ہر سال پچیس مئي کو عید استقامت مناتی ہے۔ حزب اللہ لبنان کی استقامت کے نتیجے میں صیہونی حکومت پچیس مئي سن دوہزار کو جنوبی لبنان سے فرار کرنے پر مجبور ہوئي تھی اور حزب اللہ نے اپنے جوانون اور ملت لبنان کی استقامت سے جنوبی لبنان کے وسیع علاقے کو صیہونی قبضے سےآزاد کرایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲