26 مئی 2014 - 11:02
افغانستان کے صدر نے امریکی صدر کا استقبال کرنے سےمعذرت کرلی

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے امریکی صدر باراک اوبامہ کا استقبال کرنے سے معذرت کرلی ، امریکی صدر غیر اعلانیہ اور خفیہ دورے پرکل افغانستان پہنچے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے بگرام ایئر بیس پہنچے جہاں انہوں نے 4 گھنٹے تک قیام کیا اور پھر واپس امریکہ روانہ ہوگئے۔ اوبامہ کی اچانک آمد پر افغان صدر حامد کرزائی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ وہ  اِس وقت امریکی صدر کو صدارتی محل میں تو خوش امدید کہہ سکتے ہیں لیکن بگرام جانے سے قاصر ہیں۔باراک اوبامہ نے اپنے مختصر دورہ افغانستان کے دوران امریکی فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے امریکی فوجی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ یہاں تعینات اہلکار القاعدہ کی قیادت کا قلع قمع کرنے کے علاوہ طالبان کی کارروائیوں کو روک کر اپنے ملک کو محفوظ بنانے کا مشن پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئے افغان صدر کے انتخاب کے بعد دونوں ملکوں میں باہمی سلامتی کا سمجھوتہ طے پاجائے گا۔

.......

/169