ابنا: رپورٹ کے مطابق امریکی بلومبرگ کے سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظر میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند دنیا کے بدترین صدر ہیں۔ بلومبرگ کے ذریعہ انجام پانے والے اس سروے کے مطابق آراء کی روشنی ممالک کے صدور کی درجہ بندی کی گئي ہے جس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اخری نمبر پر ہیں۔ اس سروے کے مطابق اولاند کی بیرون ملک سرمایہ کاروں کی نظرمیں مقبولیت کا درجہ اندرون ملک سے بہتر نہیں ہے سروے کے مطابق اولاند 11 فیصد رائے لیکر آخری نمبرپر ہیں، سروے کے مطابق جرمن چانسلر انجلا مرکل 76 فیصد رائے لیکر پہلےنمبرپر ہیں جبکہ برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون 60 فیصد رائے لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
.......
/169