اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین پارلیمنٹ نے نویں دورے کے لئے ایک بار پھر ڈاکٹر علی لاریجانی کو پارلیمنٹ کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ ان کے حق میں ایک سو ستاسی ووٹ پڑے تھے ۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں پارلیمنٹ کے صدارت بورڈ کے لئے ووٹنگ ہوئی ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے آٹھویں دورے سے ڈاکٹر علی لاریجانی اسپیکر ہیں اور تہران کی نئی حکومت نے بھی انہیں ان کے عہدے پر باقی رکھا ۔ آئین کے مطابق صدارتی بورڈ میں ، اسپیکر ، دو نائب اسپیکر ، چھ سیکریٹری اور تین مبصر ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲