اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد واضح نظر آرہا ہے کہ معاملہ آپریشن کی طرف جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی ہندوستان کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کی حامی رہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں کو غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنا چاہئے، اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کا ہندوستانی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں آپریشن ضروری ہے۔ طالبان سے مذاکرات کا وقت گزرچکا، بات چیت میں ناکامی کے بعد اب یہ واضح نظر آرہا ہے کہ معاملہ آپریشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲