25 مئی 2014 - 19:27
انتہا پسندی کے خلاف جد و جہد میں شام کی مدد کریں گے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران دہشتگرد گروہوں اور انتہاپسندوں کے خلاف جد وجہد میں اپنے تجربوں کو شام کے حوالے کرےگا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حسین امیرعبداللہیان نے آج تہران میں علاقائی بحران اور ایران کے زيرعنوان منعقدہ علمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کی اسٹریٹیجی نہایت ہی دقیق تھی جس کہ بنیاد پر شامی حکومت کے مخالفین سے گفتگو ہوئی  تاکہ وہ قومی مذاکرات کےلئے تیار ہوں۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں ایران کی اسٹریٹیجی ہتھیار بھیجنا نہيں تھا کیونکہ اس کا روس کے ساتھ اسلحوں کا معاہدہ ہے اور اسے ہتھیاروں کی ضرورت نہيں ہے ۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران بحران کے حل کےلئے شام میں ہتھیار بھیجنے پریقین نہيں رکھتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲