اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج کہا ہےکہ طالبان نے جنوب مشرقی افغانستان میں واقع صوبۂ پکتیکا میں حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبۂ پکتیا میں افغان فوج کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں اڑا دیا گیا ہےجس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعوی بھی کیا کہ صوبۂ پکتیا کے شہر گردیز کے قریب طالبان نے حملہ کر کے تین فوجیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبۂ لغمان میں طالبان کے حملے میں تین فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ افغانستان کی حکام نے اس رپورٹ پر ابھی تک اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲