24 مئی 2014 - 07:55
ایران، مسلح افواج کے کمانڈروں کی امام خمینی کے مزار پر حاضری

آج خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے کمانڈروں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دی۔

ابنا: خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے کمانڈروں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں نے آپ کے اھداف و مقاصد پر قائم رہنے کا ایک بار پھر عھدکیا۔ آج خرمشہر کی آزادی سالگرہ کے موقع پر حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار میں شکر گذاری کا جلسہ منعقد ہوا جس میں مسلح افواج، پولیس اور بسیج کے کمانڈروں اور فورسز نے شرکت کی۔ اس جلسے کے بعد شرکاء نے حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر سورۃ فاتحہ پڑھی۔

.......

169