ابنا: سلامتی کونسل کے پندرہ ملکوں نے جمعے کے دن ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دہشتگردی جس صورت میں بھی ہو مجرمانہ اقدام ہے اور اس کا کسی بھی طرح سے جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ سلامتی کونسل کے بیان میں سفارتی مراکز پر دہشتگردانہ حملوں اور بے گناہ افراد کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں افغانستان میں عوام، مقامی سکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف طالبان، القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے لاحق خطروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے طالبان کے پانچ دہشتگردوں نے جمعے کو شہر ہرات میں ہندوستان کے کونسل خانے پر حملہ کیا تھا۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد افغان پولیس اور دہشتگردوں میں کئي گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ان جھڑپوں میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کہ صدر حامد کرزئي، ہندوستان کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہندوستان جانے والے تھے۔
.......
/169