ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈا کٹر حسن روحانی نے آج شانگھائي میں چین کے صدر شی جین پینگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات شانگھائي کے شی جیا او محل میں انجام پائي۔
اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکا کانفرنس میں چین کی صدارت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ چین کی صدارت میں سیکا ایشیا میں کافی ترقی کرے گي۔ انہوں نے ایران اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان تعلقات میں فروغ لانے میں چین کے صدر کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چین کےصدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ایران کے تعلقات میں فروغ آیا ہے اور دونوں ممالک علاقے اور عالمی مسائل کے بارے میں صلاح و مشورے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے چين اور ایران کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے صدر جناب حسن روحانی چین کے دورے پر ہیں چين کے صدر نے آج صبح صدر جناب حسن روحانی اور ان کے ہمراہ وفد کا سرکاری طور پر استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی۔ صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے چین گئے ہیں۔
.......
/169