20 مئی 2014 - 07:51
جیو کو نشانہ بنانے والے ذرا اپنے ماضی میں بھی جھانک لیں

ایک غلطی جس پر جیو معافی بھی مانگ چکا ہے لیکن اس کے باوجود مختلف چینلز اور کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کی طرف سے جیو کو نشانہ بنایا جارہا ہے

ابنا: کراچی…ایک غلطی جس پر جیو معافی بھی مانگ چکا ہے لیکن اس کے باوجود مختلف چینلز اور کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کی طرف سے جیو کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن یہی چینلز ذرا اپنے ماضی میں بھی جھانک کر دیکھ لیں تو آنکھیں کھل جائیں اورانہی خالد آرائیں کا ضمیر اس وقت کہاں سویا تھا جب دوسرے چینلز دھما چوکڑی مچارہے تھے، جیو سے نادانستہ ایک غلطی ہوئی، اس پر جیو نے ندامت اور شرمندگی کا اظہار بھی کیا، اللہ سے بھی معافی مانگی اپنے ناظرین سے بھی معذرت کی، لیکن جس غلطی کی پاداش میں کیبل آپریٹرز نے جیو کو بند کردیا اور اس پر کچھ چینلز جیو سے بغض میں واویلا مچارہے ہیں انہوں نے اپنے اپنے مارننگ شوز میں اس منقبت اور قوالی کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟۔ اسی منقبت کے مصروں پر اے آر واے کے مارننگ شو میں مختلف مواقع وہی اندازو اطواراپنائے گئے ہیں جن پر جیو پر اعتراض ہے، لیکن ہم نے تقدس کی خاطر انہیں من و عن نہیں دکھایا، ایکسپریس پر بھی وہی الفاظ، وہی منقبت اور وہی سلوک۔ ایسا ہی کچھ ایک اور چینل کے مارننگ شو میں بھی اسکرین پر دکھا گیا اور رقص کیا گیا، جس پر جیو کے خلاف اعتراض کیا جارہاہے۔

.......

/169