19 مئی 2014 - 18:24
 عراق میں ۱۴ تکفیری دھشتگرد زنانہ لباس میں گرفتار

عراق کے سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد ٹولہ داعش سے وابستہ ۱۴ تکفیری عناصر کو زنانہ لباس میں گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد ٹولہ داعش سے وابستہ ۱۴ تکفیری عناصر کو زنانہ لباس میں گرفتار کر لیا ہے۔
عراق کے شہر فلوجہ کے سکیورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ عراقی فوج نے ۱۴ دھشتگردوں کو ایسے حال میں گرفتار کیا ہے کہ وہ عورتوں کا لباس پہن کر جنگی میدان چھوڑ کر بھاگ رہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلوجہ کے ریسکیو کونسل کے رکن عبد السلام الجمیلی نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج کی جانب سے دھشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے دھشتگرد زنانہ پہن کر فرار کر رہے ہیں۔
الجمیلی نے مزید کہا: گرفتار شدہ افراد میں ابو اسامہ الموصلی نامی دھشتگرد بھی ہے جس نے فلوجہ میں چار گھروں میں بم رکھے تھے۔
واضح رہے کہ صوبہ الانبار اور فلوجہ شہر دھشتگردوں کے اہم ترین ٹھکانوں میں سے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲