19 مئی 2014 - 18:04
کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہلاکتوں کا اضافہ

مشرق وسطی میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 168 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سے مزید پانچ  افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب میں سال 2012 میں اس وائرس کے انفیکشن کا پہلا معاملہ سامنے آیا اور تب سے اب تک 529 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس بیان کے مطابق پانچ تازہ اموات جن میں تین خواتین اور دو مرد ہیں، جدہ اور ریاض شہروں میں ہوئیں۔ سعودی عرب میں یہ اموات ایسی حالت میں ہوئی ہیں جب عالمی صحت کے ادارے نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کرونا وائرس کا انفیکشن تشویشناک ہے لیکن ابھی یہ عالمی سطح پر خطرے کا باعث نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے کھانسی، بخار اور نمونیا ہوتا ہے لیکن یہ 2003 کے سارس وائرس کے جیسا متعدی نہیں ہے جس میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سعودی عرب کے علاوہ کرونا وائرس کے کیسز خلیج  فارس کے ممالک اور فرانس، جرمنی، اٹلی، تیونس، اور برطانیہ سمیت سولہ ممالک میں سامنے آئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲