19 مئی 2014 - 13:57
چچنیا میں مسجد کے افتتاح کی مناسبت سےمیراتھن کے مقابلے کاانعقاد

روس کےعلاقے چچنیا میں مسجد کے افتتاح کی مناسبت سے میراتھن مقابلہ منعقدہوا ہے۔

ابنا: بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے چچنیا کے شہر"آرگن" میں ایک نئی مسجدکےافتتاح کی مناسبت سے ایک میراتھن مقابلہ منعقد ہواہے جس میں پندرہ ہزارافراد نے حصہ لیا ہے اوران افراد نے چچنیا کی قلب مسجد سے"ایمانی قادراف" نامی مسجد تک دوڑلگائی ہے۔ مسلمانوں نے اس مسجد کےا فتتاح کی مناسبت سے میراتھن کے اس مقابلے میں شرکت کی ہے۔
اس مقابلے کا نام"قلب سے قلب تک" ہے اورمسلمانوں نے تقریبا ۱۶کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ اس مسجد کے افتتاح کی مناسبت سے "آرگن "شہرمیں کئی اورپروگرام بھی منعقد ہوئے ہیں جن میں عربی اوریورپی ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی ہے۔

.......

/169