19 مئی 2014 - 05:38
لیبیا کے شہر بن غازی میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 79تک پہنچ گئی

لیبیا کے شہر بن غازی میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 79تک پہنچ گئی.

ابنا: بن غازی…لیبیا کے شہر بن غازی میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 79تک پہنچ گئی،لیبیا کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ سابق فوجی جنرل خلیفہ ہفتر کی خود ساختہ نیشنل آرمی نے  مختلف تنظیموں پر گولہ باری کردی جس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 79 افراد جان سے جا چکے ہیں اور141 افراد زخمی بھی ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے ریٹائرڈ جنرل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اور ان کی فورسز ملک کی مرکزی حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کر رہی ہیں۔ 

.......

/169