رپورٹ کے مطابق پیواڑ کے علاقے علی منگولا روڈ پر ایف سی کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے کار میں سوار مومنین میں سے 3 مومنین زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں محمد امین، جواد حسین اور حاجی نواب علی شامل ہیں۔ جنہیں فوری طور پر اے ایچ کیو شفٹ کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت زیادہ خراب ہونے کی صور میں 2 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے پاراچنار میں کشیدگی جاری ہے جس میں سیاسی شیعہ جماعتوں کے اختلافات کے پیش نظر 3 روز کرفیو بھی نافذ رہا۔ اور اس دوران بھی ایف سی کی طرف سے فائرنگ میں 2 مومنین زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ اس واقعہ میں شک کی بنیاد پر فائرنگ کی گئی۔ جس سے تین افراد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ پاراچنار طالبان کے لئے اہم حدف ہے۔کیوں کہ اس کی اہمیت افغانستان آمد ورفت کے لئے اہم ہے اور قریبی علاقوں میں طالبان گروپ بھی رہائش پذیر ہیں.
.....
/169