ابنا: روس کے وزیر اعظم دیمیتری میدودیف نے نے سینٹ پیٹرزبرگ میں پارٹی کے ارکان کے درمیان کہا کہ ہم اپنے نظریات تبدیل نہیں کریں گے اور جو بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس پر عمل در آمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کریمیا کا روس میں الحاق، ملک کی سرزمین کا ملک میں الحاق ہے۔
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ کریمیا کے روس میں الحاق پر زیادہ تر روسی عوام کی حمایت کے باوجود اس مسئلہ میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے خاص طور پر بعض ممالک کریمیا کے روس میں الحاق سے بہت ناراض ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہرحال کریمیا روس کا ایک حصہ ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو یوکرین سے جدا ہونے اور روس میں الحاق کے لئے ایک ریفرنڈم منعقد ہوا تھا جس میں اکثریت نے روس میں الحاق کے حق میں ووٹ ڈالے تھے۔
.....
/169