18 مئی 2014 - 08:43
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں فوج کي کاميابي

شام ميں دہشت گردي کي کاروائيوں ميں ملوث تيس افراد نے اپنے ہتھياروں سميت خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق شامي فوج کو تکفيري عناصر پر پے درپے کاميابياں حاصل ہورہي ہيں اور شمال مشرقي علاقے القامشلي ميں دسيوں دہشت گردوں نے خود کو سيکورٹي فورسز کے حوالے کرديا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے اسٹرٹيجک اہميت کے حامل شہروں اور قصبوں کي دہشت گردوں کے قبضے رہائي کے بعد دہشت گرد عناصر ہتيار ڈالنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔ ادھر جمعرات کو صوبہ حلب کے علاقے باب السلامہ ميں ہونے والے کار بم کے دھماکے ميں مرنےوالوں کي تعداد ساٹھ سے زيادہ ہو گئي ہے۔

درايں اثنا ملک کے مغربي علاقے لاذقيہ ميں شامي فوج نے ايک بھرپور کاروا‏ئي کرکے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔ اس کاروائي ميں ايک سو بارہ دہشت گردوں کے زخمي ہونے کي بھي اطلاع ہے۔ شامي فوج نے ملک کے جنوبي علاقے درعا ميں بھي شيخ مسکين اور النخل سٹي ميں دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں کا پتہ چلا کر انہيں تباہ کرديا ہے۔

.......

/169