18 مئی 2014 - 06:48
ملک کا نظام چلانے کے لئے واضح موقف کی ضرورت، عمار حکیم

مجلس اعلائے عراق کے سربراہ نے تمام گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے مسائل کے حل کے لئے اپنے عہد کی پابندی کریں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق مجلس اعلائے کے سربراہ عمارالحکیم نے عراقی کردستان کےعلاقے کےماہرین اور علماء کے ایک وفد نے کہا ہے کہ عراق میں تمام فریقوں کے مفادات کومد نظر رکھتے ہوئے ملک کا نظم ونسق چلانے کے لئے واضح پروگرام اورموقف کی ضرورت ہے اوراس سلسلے میں سب کواپنے عہد پرعمل کرناچاہئے تاکہ تمام فریقوں کے حقوق حاصل ہوسکیں۔
عمار الحکیم نے کہا کہ تمام فریقوں پرعراق کے مسائل کے حل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اوراس سلسلے میں حقیقی طریقہ کار کوتسلیم کرناچاہئے، چاہے ان کےنقصان میں ہویا فائدے میں۔
سیدعمارحکیم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی عوام کا اتحاد سابق ڈکٹیٹرصدام کاتختہ الٹنے کا سبب بنا ہے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایک دوسرے پرالزام لگانے سے ملک کےمسائل حل نہیں ہوں گے۔اور اس کے بجائے ہمیں عراق کےمسائل کےحل کے لئے سچائی، محبت اورتعاون سے کوشش کرنی چاہئے۔

.......

/169