17 مئی 2014 - 15:21
نیتن یاہو ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے خوفزدہ

نیتن یاہو نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کو بتایا ہے کہ عالمی طاقتوں کو ایران کے جوہری ہتھیار کی ترقی کے کسی بھی امکان پر روک لگانی چاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باوثوق ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعہ کے روز اسرایئلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کو بتایا ہے کہ عالمی طاقتوں کو ایران کے جوہری ہتھیار کی ترقی کے کسی بھی امکان پر روک لگانی چاہے جبکہ ایران اور عالمی طاقتیں ایران کے جوہری مسئلے کے تیئں حتمی معاہدے کا حل تلاش کررہے ہیں۔

یوروشلم میں امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں نتین یاہو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے ساتھ جو یہ مذاکرات جاری ہیں اس میں ایک چیز بین الاقوامی رہبری کیلئے ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ ایران کے مذہبی رہنماؤں کو حاوی نہ ہونے دیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جو اس وقت کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کی ترقی کی اجازت نہیں دینی چاہے۔ہیگل نے کہا کی واشنگٹن کا مقصد بھی یہی ہے۔

انہوں نے امریکی سفارت خانے کی طرف سے ایک تقسیم شدہ ویڈیو میں کہا ہے کہ میں اسرایئل کے لوگوں،اسرائیل کے وزیر اعظم اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ امریکہ اپنے وعدے کا پابند ہے۔

پنٹاگون کے چیف نے اسرائل کا دورہ اس وقت کیا جب امریکہ اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے طویل مدت کے معاہدے میں مشغول ہیں جبکہ ایران نے تصدیق کی ہے کہ انکا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کیلئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲