16 مئی 2014 - 12:24
شام میں شدید کار بم دھماکہ، ۴۸ افراد زخمی

شام میں ہونے والے دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں 29 افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکا حلب شہر کے مضافات میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے اس بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 48 بتائي ہے اور کہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے ترکی منتقل کیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کاربم دھماکا شام اور ترکی کی سرحد کے نزدیک ہوا ہے – بتایا جاتا ہے کہ کاربم دھماکے میں مرنے والے عام شہری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲