اہل بیت(ّع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کی جانب فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی (یوم نکبت) کے موقع پر سیکڑوں صہیونی آباد کاروں نے صہیونی فوجیوں کے ساتھ ملکر مسجد الاقصی پر حملہ کی اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ واضح رہے کہ فلسطینی ہر سال 15 مئی کو1948 میں فلسطین کی سرزمین میں صہیونی حکومت کی تشکیل اور اس سرزمین پر غاصبانہ قبضے کی یاد میں روز نکبت مناتے ہیں۔اس دن صہیونی حکومت نے برطانیہ کی حمایت سے اپنے ناپاک موجود کا اعلان کیا۔ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصی پر حملے کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر کے ان کے شناختی کارڈز چھین لیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲