15 مئی 2014 - 13:02
ايران کي دواؤں اور طبي وسائل کي برآمدات ميں سوگنا اضافہ

ايران کي وزارت صحت کے شعبہ خوراک و ادويات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ايراني ادويات اور طبي وسائل کي برآمدات سوگنا ہوگئي ہے-

ابنا: ايران کي وزارت صحت کے شعبہ خوراک و ادويات کےسربراہ رسول ديدار وند نے تہران ميں ادويات اور طبي وسائل کي برآمدات کي ترقياتي ورکنگ کميٹي کے پہلے اجلاس ميں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ برآمدات کے شعبے ميں ايک واضح منصوبہ ہونا چاہئے کہا کہ دقيق اور منظم منصوبہ بندي کےذريعے ادويات اور طبي وسائل کي برآمدات کو زيادہ سے زيادہ فروغ ديا جاسکتا ہے –
انہوں نے کہا کہ ايک وقت ادويات اور طبي وسائل کي برآمدات صرف دو ملين ڈالر تھي ليکن آج يہ شرح سوگنا زيادہ ہوگئي ہے اور اس شعبے ميں ہميں شاندار کاميابي ملي ہے –

.....

/169