15 مئی 2014 - 11:48
یوکرینی عوام کی اکثریت پیوٹن کی حامی

ایک سروے میں شرکت کرنے والے افراد کی اکثریت نے یوکرین کے بحران کے حوالےسے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

ابنا:  جرمنی کے N – TV چینل کی جانب سے انجام دیئے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق  89 فیصد شرکت کنندگان نے یوکرین کے بارے میں روسی صدر کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سروے میں شرکت کرنے والوں کی اکثریت نے ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہمدردی کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی کے اس ٹی وی چینل کی سروے رپورٹ کے نتائج ایسی صورت حال میں سامنے آئے ہیں کہ جرمنی کی حکومت یوکرین کے حوالے سے روس کے اقدامات کی شدید ترین مخالف شمار ہوتی ہے۔

.......

/169