14 مئی 2014 - 13:10
عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے ۲۵ افراد جانبحق

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بغداد سے فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بغداد میں کم از کم نو کار بم دھماکے گئے ۔ ان دھماکوں ميں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اور آس پاس کھڑی گاڑياں مکمل طور پر تباہ ہوگئيں ان دھماکوں میں 80 افراد زخمی بھی ہوگئے۔  یہ دھماکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 30  اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد ہونے والے پہلے دھماکے ہيں ۔ یہ ایسے میں ہے کہ عراق میں نوری مالكي کی قیادت والا حکمراں اتحاد ، پارلیمانی انتخابات میں 66 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری بنائے ہوئے ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنيم کی رپورٹ کے مطابق المستقلون پارٹی کی ترجمان حنا ترکی نے کہا کہ بغداد میں ووٹوں کی گنتی کا کام ختم ہو گیا ہے اور نوری مالكي کی قیادت والا اتحاد 66 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے. حنا ترکی نے کہا کہ عراق کے الیکشن کمیشن کی طرف سے تصدیق کئے گئے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے نوری مالكي کی قیادت والا اتحاد برتری بنائے ہوئے ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوری مالكي کا اتحاد عراق کے زیادہ تر صوبوں میں پہلے مقام پر ہے اور اس کے بعد عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے صدر عمار حکیم کی قیادت میں المواطن پارٹی ، پھر صدر دھڑے کی الاحرار پارٹی تیسرے مقام پر ہے. یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی الیکشن کمیٹی کے صدر مقداد الشريفي نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اب تک 80 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے . عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲