اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت نے آج تہران میں یوم مدد و اعانت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعیان جہان کے پہلے امام حضرت علی(ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایران میں عوام، بڑی طاقت شمار ہوتے ہیں اور روزگار اور معاشی منڈی میں زیادہ سے زیادہ رونق پیدا کرنے کیلئے عوام پر ہی بھروسہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے دوسروں کی مدد کرنے کا درس، اپنے مولا حضرت علی (ع) سے ہی حاصل کیا ہے جو مکتب نبوّت کے اعلی ترین شاگرد تھے اور ایرانی عوام نے ہمیشہ مولا امیرالمومنینؑ کے نام کے ساتھ مدد کا لفظ استعمال کیا ہے۔ صدر مملکت نے ایران کو اسلام اور خاندان نبوت کے مرکز سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ایک ایسی سرزمین ہے کہ جہاں کے عوام، مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی(ع) سے عشق و لگاؤ رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علی یعنی تمام انسانوں کے سکون و تاریخی مدد کا مظہر لفظ ہے، کہا کہ انسان، جب کسی کی مدد کرتا ہے تو اس میں اس بات کا احساس پیدا ہوتا ہے کہ اس نے ایک بڑے اسلامی و انسانی فریضے پر عمل کیا ہے۔ ایران کے صدر نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کی قوم، نیکی اور نیک امور کی انجام دہی کیلئے مکمل آمادہ ہے، کہا کہ ایرانی قوم نے نشیب و فراز کا ایک بڑا دور گذارا ہے اور اس نے استقامت کی راہ میں بہت زیادہ سختیاں برداشت کی ہیں اور اسے اس بات پر فخر ہے کہ وہ اہلبیت اطہار(ع) کی پیروکار قوم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲