اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ تعاون اور مصر کے مختلف سیکیورٹی حکام کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مصر کے وزیر داخلہ جنرل محمد ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ اپریل کے مہینے سے ابتک چالیس دہشتگرد گروہوں کی شناخت اور اس سلسلے میں دو سو پچّیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے بیشتر افراد نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں اجناد مصر نامی گروہ کے عناصر بھی شامل ہیں جو قاہرہ میں مصر کی متعدد اہم سیکیورٹی شخصیات کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔مصر کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ قاہرہ میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲