13 مئی 2014 - 07:28
آل خلیفہ کی عدالت نے ۶ بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا دے دی

بحرین کی ایک عدالت نے دھشتگردوں کے ساتھ رابطے کے بے بنیاد الزامات کی بنا پر چھ بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق منامہ کے اٹارنی جنرل محمد المالکی نے کہا ہے کہ بحرین کی کرائم کورٹ نے ہنگامہ آرائی، روڈ بلاک کرنے، جلاؤ گھیراؤ اور بم دھماکوں کہ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے کے الزامات میں چھ بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بحرین میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے ایک مرکز نے دعوی کیا ہے کہ یہ چھ بحرینی باشندے اپریل 2012 میں دھشتگردارنہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فروری 2011 میں بحرین میں عوام کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن تحریک کا آغاز ہوا ہے اور اس ملک کے عوام بحرین میں اصلاحات اور آزادی بیان اور آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی کے لئے پر امن تحریک شروع کیئے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲