11 مئی 2014 - 08:01
افغانستان، طالبان گروہ کے درجنوں افراد کی ہلاکت

افغانستان کے مغربی علاقوں میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی جاری کاروائیوں میں طالبان گروہ کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغان فوج کے ترجمان عبدالرؤف رحمانی نے آج ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صوبے فراہ کے علاقے گلستان میں ہونے والے آپریشن میں طالبان گروہ کے کم از کم بیالیس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔اس سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے دسیوں کو ہلاک کئے جانے کا دعوی کیا۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے صوبوں قندوز، غزنی، پکتیکا، ہلمند، فراہ، ہرات اور قندھار میں طالبان کےخلاف کاروائي کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان کاروائيوں میں طالبان گروہ کے سینتیس افراد ہلاک، تیرہ زخمی ہوئے جبکہ دس دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کاروائیوں میں افغان فوج کو بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ صوبے ننگرہار میں عنی خیل کے علاقے مارکو میں طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسیز کے راستے میں کئے جانے والے تین بم دھماکوں میں ایک گاڑی تباہ اور تین افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

.......

/169