اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلوجہ شہر کے مختلف علاقوں میں صوبۂ الانبار کے عمائدین اور عراقی وزارت داخلہ کے تعاون سے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ اس بیان میں برّی فوج، انسداد دہشتگردی فورس اور عراق کی فضائیہ شامل ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحے کے علاوہ ان کی گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں اور ان کے ٹھکانوں کو منہدم کردیا ہے۔ صوبۂ نینوا کی فوجی کمان نے بھی گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے موصل شہر میں آپریشن کر کے داعش دہشتگرد گروہ کے متعدد عناصر کر ہلاک کردیا ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبۂ بابل میں آپریشن کر کے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲