اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عمار اسد نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شام کی فوج وسیع آپریشن کرکے شہر حلب کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور فوج ان کاروائيوں کے لئے مکمل طرح سے تیار ہے۔
شام کی پارلمینٹ کے اس رکن نے کہا ہے تکفیری دہشتگردوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ اور کوئي چارہ نہیں ہے کیونکہ اگر انہوں نے فوج کے مقابل مزاحمت کی تو ان کے سامنے صرف ہلاکت ہوگي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ترکی نے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں تا کہ دہشتگردوں کے فرار کی صورت میں وہ ترکی میں داخل ہوسکیں۔ عمار اسد نے شام میں صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا یہ صدارتی انتخابات یقینا کرائے جائيں گے اور ان کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
شام کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہے کہ فوج عنقریب شہر حلب میں دہشتگردوں کا صفایا کردے گي۔ عمار اسد نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شام کی فوج وسیع آپریشن کرکے شہر حلب کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور فوج ان کاروائيوں کے لئے مکمل طرح سے تیار ہے۔
شام کی پارلمینٹ کے اس رکن نے کہا ہے تکفیری دہشتگردوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ اور کوئي چارہ نہیں ہے کیونکہ اگر انہوں نے فوج کے مقابل مزاحمت کی تو ان کے سامنے صرف ہلاکت ہوگي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ترکی نے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں تا کہ دہشتگردوں کے فرار کی صورت میں وہ ترکی میں داخل ہوسکیں۔ عمار اسد نے شام میں صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا یہ صدارتی انتخابات یقینا کرائے جائيں گے اور ان کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲