9 مئی 2014 - 18:09
بحرین میں سیاسی قیدیوں کو بدستور جسمانی اور ذہنی ایذا رسانی جاری

بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو بدستور جسمانی اور ذہنی ایذائیں پہنچائي جارہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوت المنامہ ویب سائٹ نے انسانی حقوق مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے اعتراف لینے کے لئے انہیں طرح طرح سے جسمانی اور ذہنی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کے وحشی کارندے سیاسی قیدیوں پر جنسی تشدد بھی ڈھا رہے ہیں۔ ادھر آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل نے سیاسی قیدیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اعتراف نہ کیا تو دوبارہ جسمانی ایذائيں پہنچائي جائيں گي۔ آل خلیفہ کے کارندے سیاسی قیدیوں کو یہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے حکومت کے منشاء کے مطابق اعتراف نہ کیا تو ان کی بہو بیٹیوں کو گرفتار کرکے ان کے سامنے ان پر جنسی تشدد کیا جائے گا۔ بحرین انسانی حقوق مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے سیاسی قیدیوں کے کانوں میں موٹی موٹی سوئياں چھبادیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگ بہرے ہوجاتے ہیں اور خاص مشینوں سے ان کی چمڑی بھی ادھیڑی جاتی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲