ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی اسلامی جمہوری حکومت کے مستحکم اور پا برجا رہنے کی بنیادی وجہ، یہ ہے کہ عوام اپنے رہبر پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد پایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق رکن پارلیمنٹ غلام علی حداد عادل نے آج بیرون ملک مقیم طلبا کی دوسری کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آج ایران، تمام تر پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے تو اسکی وجہ یہ ہے کہ حکومت، نہ صرف عوام کا احترام کرتی ہے بلکہ خود اس بات پر یقین بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئي حکومت، خود مختار رہنا چاہتی ہے تو اسے اپنے عوام کی حمایت حاصل رہنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا اگر عوامی حمایت حاصل نہیں رہے گي تو حکومت، ديگر ملکوں کا سہارا لینے پر مجبور ہوجائے گي۔ انہوں نے کہا اگر کوئي حکومت، عوام کی حمایت کی خواہاں ہو تو اسے اپنے عوام کے عقائد و ثقافت کا احترام کرنا ہوگا۔
.......
/169