8 مئی 2014 - 14:45
شام میں دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں، ستّر ہلاک

شام میں داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ستّر افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: شام میں داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ستّر افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیرالزور کے مضافات میں آج ان دونوں دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کو از کم ستّر افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ شام میں حالیہ مہینوں کے دوران مسلح دہشتگرد گروہوں کے درمیان بارہا جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور ابتک کی جھڑپوں میں اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار سے زائد دہشتگر ہلاک ہوچکے ہیں۔

.......

/169