8 مئی 2014 - 14:42
خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔

ابنا: جنرل علی رضا تنگ سیری نے کہا کہ علاقے میں بیرونی بحری افواج بھی موجود ہیں لیکن یہ افواج ملکوں کے داخلی ساحلوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر نگرانی سمندر میں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی آبی سرحدیں بارہ میل تک پھیلی ہوئی ہیں اور اسکے بعد کا علاقہ، ایران کے زیر نگرانی آتا ہے۔ جنرل علی رضا تنگ سیری نے بحریہ کی مشقوں میں اسکی نئي مصنوعات کی نمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے بحری سی مولیٹر بنالئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے کمانڈر نے حال ہی میں عراق کا دورہ کیا ہے اور اس دورے میں عراق کی بحریہ کے فوجیوں کو ٹریننگ دینے کی قرارداد پر دستخط ہوئے ہیں۔ جنرل تنگ سیری نے کہا کہ ہر دو برسوں میں قطر میں بحریہ کی مصنوعات اور ساز وسامان کی نمائش کی جائے گي اور آئندہ برس، قطر میں اس نمائش میں ایرانی بحریہ کے ساز و سامان فروخت کرنے کےلئے نمائش میں رکھے جائيں گے۔

.......

/169