8 مئی 2014 - 11:44
میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کےخلاف نئی دہلی میں مظاہرہ

میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کےخلاف نئی دہلی میں مظاہرہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی ميں میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کےخلاف مظاہرے ہوئے۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں نے میانمار میں مسلمانوں کی بدتر صورت حال کے خلاف بدھ کو نئی دہلی میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد، مظالم اور قتل عام کا سلسلہ روکنے کے لئے عالمی برادری سے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں میں شریک ایک شخص جومیانمار میں ہونے والے تشدد میں اپنا ہاتھ کھو چکا ہے، کہا کہ دنیا کومیانمار میں مسلمانوں کےخلاف ہونے والے مظالم سے آگاہ ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ میانمار میں دوہزار بارہ سے مسلمانوں پر ہونے والے تشدد میں اضافے سے ہزاروں بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کو خوراک اور پانی کی قلت کے ساتھ ہی جلاوطنی اور در بدری کا بھی سامنا ہے۔

.......

/169