7 مئی 2014 - 14:58
قرآن کریم میں تمام اقتصادی مشکلات کا جواب موجود ہے

ایران کے نامور عالم دین آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا شیعہ اسلامی علوم کی بنیاد رکھنے والے ہیں تفسیر قرآن کریم اور مختلف علوم میں شیعوں کا کام بے مثال ہے۔

ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے علامہ طباطبائی کے قرآنی افکار پر سیمینار کے انعقاد کرنے والی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا شیعوں کا شمار علوم اسلامی کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا مکتب اہل بیت(ع) کے پیروکاروں نے تفسیر قرآن کریم اور مختلف علوم میں بے مثال کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا مختلف فنون میں شیعہ دانشوروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا شیعہ دانشوروں کا تعارف بہت عظیم کام ہے اور آپ کا یہ کام دیگر نامور شیعہ شخصیات کے تعارف کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا میں نے علامہ طباطبائی کے درس تفسیر اور اسفار کے درس میں پانچ سال شرکت کی۔ تفسیر المیزان قرآنی معانی و مفاہیم کا بحر بیکراں ہے۔ انہوں نے کہا علامہ طباطبائی نے اپنی تفسیر میں انفرادی و اجتماعی روابط اور انسان کے تکامل کے مراحل اور دیگر مسائل میں قرآنی آیات کی روشنی میں سیر حاصل بحث کی ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا علامہ طباطبائی نے تفسیر المیزان میں بہت زیادہ دقت سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی مشکل اقتصاد ہے اور دنیا کے بہت سارے ممالک اس مشکل میں گرفتار ہیں لیکن تمام اقتصادی مشکلات کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم پر عمل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا قرآن کریم کے مفسرین نے حق کے راستے میں جام شہادت بھی نوش کیا ہے ان کا تعارف بھی ضروری ہے۔

.......

/169