اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے ریڈیو نے آج کہا ہے کہ صیہونی فوج، شام میں اپنا اثرورسوخ استعمال اور اہم مقامات کی تصویر برداری نیز نقل و حرکت سے تمعلق معلومات اکھٹا کرکے دہشتگردوں کی مکمل حمایت کررہی ہے۔ صیہونی حکومت نے ایسی تصاویر بھی پیش کی ہیں جن میں مسلح دہشتگرد، شام میں میزائیل اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ نے شام میں دہشتگردوں کو مختلف ہتھیاروں منجملہ ٹینک شکن میزائیلوں سے مسلح کرنے کے، امریکی اقدام کے بارے میں رپورٹیں دی تھیں۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج، جولان کے علاقے میں مسلح دہشتگردوں کو ہتھیار و امداد فراہم کرنے کے علاوہ زخمی دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے بہانے انھیں مختلف قسم کے اہم مواصلاتی آلات بھی فراہم کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲