5 مئی 2014 - 13:41
تہران- ریاض تعلقات میں موازنہ، پاکستانی سفیروں کا اجلاس

پاکستانی میڈیا نے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں موازنہ قائم کرنے کے لئے پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنروں کے اجلاس کے انعقاد کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنروں کا یہ تین روزہ اجلاس، پاکستان کے وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر سرتاج عزیز کی شرکت سے کل سے اسلام آباد میں شروع ہوا۔ اس اجلاس میں سعودی عرب، ایران، قطر، امارات، ترکی، مصر، شام اور یمن میں مقیم  پاکستان کے سفراء شریک ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے اس اجلاس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسلام آباد کی کوشش ہے کہ تہران اور ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات ميں صحیح موازنہ قائم کریں۔ انہوں نے اسی طرح اپنے حالیہ دورۂ تہران اور ایرانی حکام کے نام پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے پیغام کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲